نگران حکومت اور الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہیں، مشتاق احمد

نگران حکومت اور الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہیں، مشتاق احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد  کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہیں، 50 ارب الیکشن کمیشن لے چکا ہے ، الیکشن کو شفاف بنائیں۔

سینٹر مشتاق احمد خان نے مردان گوجر گڑھی میں جلسے سے خطاب و صحافیوں سے میڈیا ٹاک کی، ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کمیشن کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کیا جائے ، الیکشن کی التواء کی سازش کر نے والے اگ سے کھیل رہے ہیں۔ انتخابات کی التواء کی باتیں کرنے والے غیر جمہوری قوتوں کو مضبوط کر نا چاہتے ہیں ، تمام سیاسی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں ،کسی نے ملک کے مسائل حل نہیں کئے۔ ہرپاکستانی ڈھائی لا کھ روپے کا مقروض ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 50ارب روپے لے چکاہے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے ، الیکشن کمیشن کی دستوری ذمہ داری ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے ، لیول پلینگ فیلڈ نہ دی گئی تو نتائج قبول نہیں کئے جا ئیں گے۔ 
مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ججز 11 لاکھ تنخواہ اتنی ہی پینشن بغیر ٹیکس دیئے لے رہے ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں 2 سو فیصد اضافہ کھلی دہشت گردی ہے۔  جماعت اسلامی پارٹی ہے پراپرٹی نہیں ،ہم نوجوانوں کو تعلیم ، روزگار اور اسپورٹس فیسلٹی دیں گے۔