ہوائی فائرنگ واسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن،24 گھنٹوں میں 10 ملزمان گرفتار

 ناجائزاسلحہ،ہوائی فائرنگ واسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ناجائزاسلحہ، ہوائی فائرنگ واسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن  ارتضیٰ کمیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کو دوران سرچ آپریشنز و سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ملزمان میں شہنشاہ، عدنان، اسد، نذر، غلام حسین ، پرویز، فیاض، قدیر، ممتاز اور عمران شامل ہیں، ان ملزمان سے 2 رائفل،4 پستول، میگزین و گولیاں برآمد ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو  انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔