معروف اداکارہ روحی بانو کو دنیا سے رخصت ہوئے  پانچ برس بیت گئے

معروف اداکارہ روحی بانو کو دنیا سے رخصت ہوئے  پانچ برس بیت گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کی معروف اداکارہ روحی بانو کو بچھڑے ہوئے 5 برس بیت گئے۔ اداکارہ نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر خوب راج کیا اور فن کی دنیا میں انکا کوئی ثانی نہ تھا۔
منفرد انداز اور لب ولہجے کی خوبصورت اداکارہ روحی بانو نے10 اگست 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، گورنمنٹ کالج لاہورسےنفسیات میں ماسٹرڈگری حاصل کرنے کےدوران پی ٹی وی پر اداکاری بھی شروع کی، جلد ہی ان کا شمار ٹی وی کے ممتاز اداکاراؤں میں ہونے لگا،روحی بانونے 150 سے زائد ڈراموں میں کام کیا، انکے مقبول ڈراموں میں کرن کہانی، زردگلاب،دروازہ اور کانچ کا پل شامل ہیں۔
ناموراداکارہ نے ضمیر، پالکی،تیرے میرے سپنے سمیت متعدد مقبول فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے،اداکارہ کو فنی خدمات کےاعتراف میں صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی، نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا
روحی بانو اپنے جوان بیٹے کے قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں اور اسی حالت میں 25 جنوری 2019 کو ان کاترکیہ میں انتقال ہوگیا۔