سلمان خان نے کینسر کے مریض بچے سے کیا وعدہ کیا؟

سلمان خان نے کینسر کے مریض بچے سے کیا وعدہ کیا؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا شمار نامور اداکاروں میں ہوتا ہےحال ہی میں سلمان خان نے کینسر کو شکست دینے والے ایک کمسن بچے جگن بیر سے ملاقات کی جس نے صرف چار برس کی عمر میں 2018 میں کیمو تھراپی کے 9 سیشن میں کینسر کے موذی مرض کو شکست دی، اب اس بچے کی عمر نو برس ہے۔

قبل ازیں سلمان خان کی اس بچے سے پہلی ملاقات 2018 میں ممبئی کے ٹاٹا میموریل سینٹر میں ہوئی تھی جہاں اسکی ٹیومر کے علاج کیلئے کیموتھراپی کی جارہی تھی اور علاج کے ضمنی اثرات کی وجہ سے اسکی بینائی ضائع ہوگئی تھی۔

اس مشکل صورتحال میں سلمان خان نے بچے سے ملے جس نے انکا چہرہ اور بریسلیٹ چھو کر انکی موجودگی محسوس کی۔ اس طرح انہوں نے بچے پر ایک خوشگوار اور حوصلہ افزا تاثر چھوڑا تھا۔ 

اس دوران سلمان نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسکے علاج کے بعد دوبارہ ملیں گے۔ گزشتہ برس جگن بیر کے کینسر کا کامیاب علاج مکمل ہوا اور دسمبر  2023 میں سلمان نے بچے سے اپنی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کرکے اپنے وعدے کی تکمیل کی۔   

جگن بیر کی والدہ سکھبیر کور نے اس حوالے سے بتایا کہ انکے بیٹے کو تین برس کی عمر میں برین ٹیومر ہوا اور وہ اپنی بینائی کھو بیٹھا۔ ڈاکٹروں نے اسے ممبئی یا دہلی لیجانے کو کہا۔ جس کے بعد ہم اسے ممبئی لے گئے۔