بہترین سیکیورٹی کے لیے واٹس ایپ پر لاگ ان کا نیا طریقہ

بہترین سیکیورٹی کے لیے واٹس ایپ پر لاگ ان کا نیا طریقہ
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے صارفین کی سکیورٹی بڑھانے کے لئے  ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کیلئے بڑے اپ ڈیٹ کی لانچنگ کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ اور ویب ورژنز میں دو قدمی تصدیق شامل کرنے کی صلاحیت تیار کر رہی ہے۔ اپ ڈیٹ کا مقصد واٹس ایپ کو غیر مجاز لاگ ان سے روکنا اور صارفین کو اضافی تحفظ حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔
ویبیٹا انفو  کے مطابق اب واٹس ایپ اکاؤنٹ کی رجسٹریشن اور  6 ہندسوں کا کوڈ داخل کرنے کے بعد اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے ذاتی پن کی ضرورت ہوگی۔ واٹس اپ ہر جگہ دو قدمی توثیق کا انتظام آسان بنانا چاہتا ہے، اس لیے وہ مستقبل کی اپ ڈیٹ میں ویب/ڈیسک ٹاپ کلائنٹ پر فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔
 تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ عوامی بیٹا ٹیسٹرز کے لیے کب دستیاب ہوگا، کیونکہ فنکشن ابھی بننے کے ابتدا میں ہے