فضائی آلودگی کی شرح میں کمی۔۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 169 ریکارڈ

فضائی آلودگی کی شرح میں کمی۔۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 169 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید  : شہر میں مسلسل بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 169 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر براجمان ہے۔

لاہور شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ،حد نگاہ میں کمی ، فدا حسین ہاؤس میں ایئرکوالٹی انڈیکس  252، ایچی سن کالج میں  235، ٹھوکر نیاز بیگ میں  214، ڈی ایچ اے فیز 8 میں  213، کوٹ لکھپت میں  206،لاہور امریکن سکول میں  196، ایف سی کالج میں ایئرکوالٹی انڈیکس  189 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں شہر کا مطلع  جزوی آبر آلود  رہنے کاامکان ،شہر  کاموجودہ درجہ حرارت 7 سینٹی  گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6  سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 15  سینٹی  گریڈ کیا گیا ، شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے  کاامکان ،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد   رہنے کاامکان