ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی باغی ہوگئے،اپنا سینیٹ امیدوار لانے کا اعلان

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی باغی ہوگئے،اپنا سینیٹ امیدوار لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے سینیٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کا عندیہ دیدیا،خواجہ داود سلیمانی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر بھی الزامات لگادیے،  کہتےہیں کہ اگرمطالبات نہ مانے تو استعفے دیں گے استغفے دئیے تو متفقہ دیں گے، سینیٹ الیکشن میں امیداور بھی لائیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں گفتگوکرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے رکن خواجہ داود سلیمانی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئےتو متفقہ استعفے دیں گے،اگر فیصلہ ہوا تو اپنا امیدوار بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جماعت سے دھوکہ نہیں کریں گے،کسی اور جماعت سے بھی اتحاد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بھائی اپنے حلقے میں حد سے زیادہ کرپشن کر رہے ہیں،جس طرح کے ترقیاتی کام وزیراعلیٰ کے حلقے میں ہو رہے ہمارے حلقے میں بھی ہونے چاہئے۔ہم نے اپنا اجلاس بلا لیا ہے جس میں متفقہ فیصلہ کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer