مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور

مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: برائلر گوشت کی قیمت میں 20 روپے کا ہوش ربا اضافہ، مرغی کا گوشت 2 دن میں 29 روپے مہنگا ہو کر 267 روپے فی کلو تک جا پہنچا، فارمی انڈوں کا ریٹ مسلسل 8ویں روز بھی 152 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔

اشیاء خورونوش مہنگی ہونے کے باعث غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں جبکہ مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، آج بھی مرغی کے گوشت میں 20 روپے فی کلو کا ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2 روز میں مرغی کا گوشت 29 روپے بڑھنے سے فی کلو گوشت 267 روپے تک جاپہنچا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں 14 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد زندگی مرغی 184 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت 152 روپے فی درجن برقرار ہے، 30 درجن انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 440 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ اسی طرح شہر میں کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے اور سوھل مچھلی 1 ہزار  سے 12 سو روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔