(قیصر کھوکھر)وزیر اعلٰی پنجاب نے محکمہ آرکیالوجی میں نئی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سیکرٹری یوتھ افیئرز اسپورٹس اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک سمری منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آرکیالوجی میں نئی بھرتی کی جائے، اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں مخلتف گریڈ کے 80 ملازمین بھرتی کئے جائیں گے، وزیر اعلی کی منظوری کے بعد یہ سمری اب کیبنیٹ کمیٹی برائے فنانس میں بھیج دی گئی ہے۔
احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں یہ بھرتیاں کی جائیں گی اور محکمہ آرکیالوجی میں گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کی خالی آسامیاں پر کی جائیں گی۔