لاہوریوں کیلئے خوشخبری ، حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

لاہوریوں کیلئے خوشخبری ، حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے صوبہ بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے 5 فروری کو کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری کو تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو ہرسال پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کیلئے کشمیر ڈے منایا جاتا ہے، اس حوالے سے ملک بھر  میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer