ویب ڈیسک: عوام کے لیے خوشخبری، رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈزکےگھی، کوکنگ آئل،چائے،صابن،واشنگ پاؤڈر سمیت دیگر اشیاکی قیمتوں میں کمی کردی، گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں4 روپےسے100روپے فی کلوکی کمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کردی گئی۔
واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغازکررہا ہے، اس حوالے سے حکام کا بتانا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہوسکیں گے۔