ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کے گوشت کی قیمت میں اونچ نیچ کا کھیل جاری

Chicken
کیپشن: Chicken
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : شہر میں برائلر کے گوشت کی قیمت میں اونچ نیچ کا کھیل جاری، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے معمولی کمی، 7روپے کمی سے برائلر مرغی کا گوشت کی سرکاری قیمت 662 روپے کلو مقرر، فارمی انڈے 235 روپے فی درجن ریٹ برقرار ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق  شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی  کمی ہونے سےمرغی کا گوشت 7روپے سستا ہو گیا۔ 7روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 662 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ  زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 433 روپے جبکہ پرچون ریٹ 441 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 235وپے فی درجن ریٹ پر برقرار رکھی گئی۔ انڈوں کی پیٹی 6930روپے میں فروخت کی گئی۔