امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

US President Joe Biden
کیپشن: US President Joe Biden
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں لگانے اور جرمنی میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ روس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ امریکہ پہلے ہی روسی عزائم سے دنیا کو آگاہ کر چکا تھا، ڈالر اور جاپانی ین میں روسی تجارت محدود کریں گے۔

جوبائیڈن نے روسی اشرافیہ اور ان کے خاندانوں پر بھی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کے بعد روس کی امپورٹس بھی متاثر ہوں گی، تیل و گیس کمپنیاں بحران سے فائدہ اٹھا کر قیمتیں نہ بڑھائیں، دنیا میں تیل اور گیس سپلائی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے سائبر حملہ کیا تو جوابی اقدام کریں گے، اگلے چند ہفتے اور ماہ یوکرین کے لیے مشکل ہیں، روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے عوام کو نہ بھولنے والے دکھ سے دوچار کیا، روس کو یوکرین پر بلا جواز حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کو آزدی کے 30 سال یاد ہیں اور یوکرین کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، روسی بینک کے 250 ملین ڈالرز کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔