ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریل کا پہیہ سست، دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر

ریل کا پہیہ سست، دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصیٰ شاہد : پنجاب میں بڑھتی ہوئی دھند کے باعث ملک بھر میں ریل کا پہیہ سست ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی سے اندرونِ ملک روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی کم از کم سات ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی قرقرام ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجائے ساڑھے 4 بجے روانہ ہوگی، جبکہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے 3 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر ساڑھے 3 کے بجائے ساڑھے 4 بجے، جبکہ کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس شام ساڑھے 6 کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور سہ پہر 4 بجے کے بجائے رات ساڑھے 7 بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لالاموسی جانے والی ملت ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہے اور شام 5 کے بجائے 6 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس اور پشاور جانے والی خشحال خان جٹک ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس کا آج کراچی سے چلنے کا شیڈول بھی معطل ہے۔