موٹروےپولیس کی بڑی کارروائی، پراڈو سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زوار کاظمی : موٹروےپولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ 
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران سیال موڑ کے قریب ٹریفک کو کلئیر کروا رہے تھے۔ سفید پراڈو نمبر اے ایم ڈی-989 مشکوک حالت میں ڈرائیور کے بغیر موٹروے پرکھڑی تھی۔ پراڈو کی تلاشی لینے پر 205 کلو گرام سے زیادہ افیون برآمد ہوئی۔ گاڑی کی مزید تلاشی لینے پر 289 کلوگرام سے زائد میری جوانا برآمد ہوئی۔ موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات اے این ایف کے حوالے کردیں۔ 

سیکٹر کمانڈر غلام قادر  سندھو کی جانب سے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔