تمام مسیح برادری کو کرسمس کی مبارک ہو ، وزیراعلیٰ پنجاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک پرچم تلے متحد ہیں، پاکستان کا پرچم سبزاور سفید رنگوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرسمس کے موقع پر سیکرڈ ہاٹ کیتھڈرل چرچ  کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ محسن نقوی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسیح برادری کو کرسمس کی مبارک ہو ۔آج خوشی کا دن ہے، آج کابینہ کے تمام ارکان یہاں موجود ہے، ہمارا سب کا آنے کا مقصد یہی تھا آپ کی خوشیوں میں شرکت کریں ۔ ہم سب پاکستان میں برابر ہے ہم کے بغیر جھنڈا مکمل نہیں ہوتا۔ ہم نے جن کے گھر ٹوٹے چرچ ٹوٹے سب کو بنا کر دیا ۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ جڑانوالہ واقع کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔جڑانوالہ واقعہ میں ملوث آخری ملزم کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کابینہ کا ایک تاریخی اجلاس جڑانوالہ کے گرجاگھرمیں کیاگیا۔ ہم نے کابینہ کا اجلاس کیا اور نقصان کی منظوری دی۔ جڑانوالہ میں مساجد کو مسیحی بھائیوں کی عبادت کیلئے کھول دیاگیاتھا۔ سانحہ کے وقت مسلمانوں کا جڑانوالہ میں مسیحی بھائیوں کیساتھ برتاؤ اچھا رہا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جہاں آپ کے ہیں، وہیں ہمارے بھی ہیں۔ 
وزیراعلیٰ نے تعلیمی میدان میں مسیحی برادری کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ کرسچین کمیونٹی میں ایجوکیشن سیکٹر کو نہیں بھلا سکتا۔ بہترین اسکول کرسچن کمیونٹی چلا رہی ہے، اقلیتوں کیلئے ملازمتوں میں کوٹے کویقینی بنارہے ہیں۔ جو کوٹہ مقرر ہیں وہ آپ کو پورا ملے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے میثاق سنٹرزکو فوری قائم کیے۔ آج لاہور میں بڑھے میثاق سنٹر کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔