لاہورایئرپورٹ کے اطراف دھند،کراچی سے آنے والی پرواز کولینڈنگ کی اجازت نہ ملی،متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

 لاہورایئرپورٹ کے اطراف دھند،کراچی سے آنے والی پرواز کولینڈنگ کی اجازت نہ ملی،متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ایئرپورٹ کےاطراف میں دھند، رن وےپرحدنگاہ50میٹرریکارڈ،حدنگاہ میں کمی کےباعث طیاروں کولینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔
آئی ایل ایس کیٹ تھری سسٹم کی مددسےطیاروں کوآپریٹ کیاجانےلگا،کراچی سےآنیوالی فلائی جناح کی پروازنائن پی 840 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں ہی چکر لگانے لگا۔
دمام سےآنیوالی پروازپی ایف743کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔شارجہ سےلاہورآنیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 413 سولہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 ساڑھے 9گھنٹے تاخیر ،دبئی سےآنےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 411 نو گھنٹے تاخیر ، کولمبو سےآنیوالی سری لکن ایئر کی پرواز یوایل153اڑھائی گھنٹے جبکہ کراچی سےآنیوالی پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔