فیصل آباد کے دو قومی حلقوں میں 80 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آ گئے

Faisalabad Election, City42, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے این اے 102 میں48 جبکہ این اے 100 میں 32 امیدوار مقابلے میں آ گئے۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 102  میں عابد شیر علی ،سابق وزیر مملکت فرخ حبیب ،سرمد فضل راہی ،چنگیز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیںْ۔  دیگر امیدواروں میں شہزاد کریم چودھری،عادل رفیع چیمہ ،یعقوب راسم ، عمر فاروق،شفاعت علی ،خرم شہزاد،جاوید نیاز منج،عامر شیر علی شامل ہیں، ان کے علاقہ جہانزیب امتیاز گل، وارث عزیز،حسن آکاش ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر،ملک اصغر علی قیصر کے بھی کاغذات جمع ہو ئے۔
 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں 32 امیدوار مد مقابل ہیں، این اے 100 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ،رانا احمد شہریار،نبیلہ ثناشامل ہیں۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ،سمیرا نثار ،ا حمد نواز،سعد اقبال،عظیم رندھاوا ،سدرہ سعید بندیشہ بھی این اے 100 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔