دھند  میں بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی، تین سواریاں شدید زخمی

Fog Accident, Muridke, Rescue1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مریدکے میں  جی ٹی روڈ سو موریاں پل کے قریب دھند کے باعث بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں  رکشہ میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد  شدید زخمی  ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار مسافر بری طرح زخمی ہو گئے۔  زخمیوں میں ارشاد۔ شگفتہ اور نواز شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے سبب لاہور ریفر کر دیا گیا۔

رکشہ کو تکر مارنے والی بس کا ڈرائیور بس سمیت فرار ہو گیا۔  حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد  شادی میں شرکت کر کے اپنے گھر کامونکی واپس جا رہے تھے۔