وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

PM Imran Khan wish Christmas to Christian
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر 25 دسمبر 2021ء کو لاہور  سمیت پاکستان بھر کی مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا انعقاد جوش و جذبہ سے کیا۔ لاہور کے سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ ریگل چوک میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مسیحی برادری کی جانب سے لاہور کے سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ ریگل چوک میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔دعائیہ تقریب کے موقع پر سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چرچ کے اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی۔