دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر

دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند میں کنی اور حد نگاہ میں بہتری کے باعث فلائیٹ آپریشن قدرے بہتر رہا، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی صرف 9پروازیں متاثر رہیں۔

       لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق لاہور آنے جانے والی 4 پروازیں منسوخ رہیں جبکہ پانچ پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751، ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312، اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 653 کو منسوخ کر دیا گیا۔

 دوسری جانب جدہ جانے والی پرواز ایس وی 737 تین گھنٹے پنتالیس منٹ اور جدہ سے آنے والی ایس وی 738تین گھنٹے چالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے سے نسافروں کو حسب معمول دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

Shazia Bashir

Content Writer