سابق وفاقی وزیر کا بیٹا سپریم کورٹ سے گرفتار

سابق وفاقی وزیر کا بیٹا سپریم کورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ نے چوری کے شبہ میں دوگھریلو ملازم بہنوں پر تشدد کے کیس میں سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے امین کانجو کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرا دیا، عدالت نے پولیس کو امین کانجو کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں سماعت کی، عدالتی حکم پر پولیس نے امین کانجو کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے امین کانجوپر سخت اظہار برہمی کرتےہوئے کہا کہ غریبوں پر ظلم کرنا چھوڑ کیوں نہیں دیتے، سماعت کے بعد چیف جسٹس نے امین کانجو کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، کمرہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بننے والی بچیوں کی والدہ شہناز اور والد رفیق بھی پیش ہوئے، انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بیٹیاں یاسمین اور صائمہ امین کانجو کے گھر ملازمت کرتی ہیں، امین کانجو نے دونوں بہنوں کو چوری کے شبہ میں محبوس کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔