وزیراعظم عمران خان کا کرسمس پر مسیحی برادری کو شاندار تحفہ

وزیراعظم عمران خان کا کرسمس پر مسیحی برادری کو شاندار تحفہ
کیپشن: City42 - Christmas Lahore, LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا) لیسکو نے آج کرسمس کے موقع پر شہر سمیت ریجن بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت پاور ڈویژن نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو احکامات جاری کیے ہیں۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ کرسمس ڈے پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ تکنیکی خرابی کی صورت میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برداری آج  کرسمس  منا رہی ہے، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے،اس موقع پر گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بچے بڑے سبھی خوش ہیں ہر طرف خوشی کا سماں ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer