سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی ۔پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
