عابد چودھری: ٹاؤن شپ تھانے میں پولیس حراست کے دوران 2 خواتین کی ہلاکت کے واقعے کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں دونوں خواتین کی ہلاکت کی وجہ کارڈیو پلمنری اریسٹ بتائی گئی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین 9 مختلف اقسام کا نشہ کرتی تھیں، جبکہ ان کے جسم سے مارفین کی 2 مختلف اقسام کے نشہ کرنے کے اجزا بھی پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق خواتین ڈیزی پام، ڈیکسا سمیت دیگر 9 اقسام کا نشہ کرتی تھیں۔ نشے کی زیادتی کے باعث دونوں خواتین کے جگر بھی خراب ہوچکے تھے۔