عابد چودھری:اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ سمن آباد اور اقبال ٹاؤن پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت آصف، عمران اور انیس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 17 ڈور کی چرخیاں اور درجنوں گڈے برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران کے قبضے سے گڈے تیار کرنے کا بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔