سٹی 42: وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے نے ٹرینوں میں موبائل چارجنگ پورٹس لگانے کا حکم دیا۔
اجلاس میں سی ای او ریلوے سمیت شعبہ مکینیکل کے افسروں نے شرکت کی ، وزیر ریلوے نے ٹرینوں میں عالمی معیار کے موبائل چارجنگ پورٹس لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے شعبہ مکینیکل کو اپ لفٹ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات دے دیے ،
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کوئی چیز انڈر کارپٹ نہ کی جائے رات دن محنت کرنا ہوگی ،تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے بغیر کوئی پرزہ نہ خریدا جائے،تمام انجنوں میں ایونٹ ریکارڈر کی موجودگی لازم بنائی جائے،پنکھوں اور لائٹس کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
وزیر ریلوے نے حکم دیا کہ ہیڈ کوارٹر میں 7دن اور وزارت میں 3دن سے زائد فائل نہیں رکنی چاہیے۔