حسن علی:پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 412 ٹن امدادی سامان 5 پروازوں کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 100 ٹن امدادی سامان والی 21ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز کوروانہ کیا گیا،قبل ازیں 23 اگست کو100 ٹن امدادی سامان والی ویں کھیپ لاہور سے روانہ کیا گیا،جبکہ چوتھی کھیپ 12ٹن سامان کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ کی گئی۔
21ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا شامل ہے،ابتک 21امدادی کھیپوں سے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2027 ٹن ہے۔
سامان روانگی تقریب میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔