ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی  

لاہورمیں آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے۔

 ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلہ کے حساب سے بل لیے جائیں گے۔

 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار سینی ٹیشن بل بھیجے جائیں گے،سینی ٹیشن بلوں کی پرنٹنگ جاری ہے، آئندہ ہفتے سے شہریوں کو بل موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔

شہر میں 5 تا 40 مرلہ عمارت کو 300 سے 5000 روپے کا بل بھیجا جائے گا،اسی طرح دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے ہو گا۔