غیرت کے نام  پر دوہرا قتل، بے رحم ملزم نے اپنی بیوی اور نوجوان کو قتل کردیا

 غیرت کے نام  پر دوہرا قتل، بے رحم ملزم نے اپنی بیوی اور نوجوان کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شکارپور میں غیرت کے نام  پر دوہرا قتل، ملزم نے اپنی بیوی اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق شکارپور کی  تحصیل گڑھی یاسین  کے نواحی گاؤں ماروں کاکیپوٹہ میں غیرت کے نام  پر دوہرے قتل کا واقعہ سامنے آیا، جہاں بے رحم ملزم نے اپنی بیوی اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعہ غیرت کے نام  پر پیش آیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مسمات عروس کاکیپوٹو اور عامر لاشاری کے ناموں سے ہوئی  ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر تحصیل ہسپتال  منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے ناکابندی کردی گئی ہے۔