بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص زخمی

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شاہ عالم مارکیٹ فاروق اعظم مسجد کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیوحکام کے مطابق کھمبے کے نیچے کھڑی 2 ریڑھیاں بھی آگ کی زد میں آ گئیں۔ ایک شخص زخمی، آگ پر قابو پا لیا گیا، متاثرہ شخص طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔