قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سعودیہ سے واپسی پر گرفتار

قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سعودیہ سے واپسی پر گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی  کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نےجناح ٹرمینل  پر کارروائی کی،جس کے دوران شکار پور پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم اللہ داد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اللہ داد سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے کراچی پہنچا تھا اوراس کا نام  بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم تھانہ لکھی گیٹ شکار پور سندھ کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کو متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس ایس پی شکار پور نے ایف آئی اے کو   ملزم اللہ داد کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے خط لکھا تھا، ملزم  کے خلاف 2017 میں قتل کی دھمکی،ہنگامہ آرائی،املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگرالزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer