یونان کشتی حادثہ میں ملوث  انسانی سمگلر گرفتار

Human smuggler arrested, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے ملتان نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث  انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کرلیا۔

 ا نسانی سمگلر محمد اعظم نے وہاڑی کے نعیم نامی نوجوان کو کشتی کے ذریعے یورپ بھیجا تھا ۔ یونان کشتی حادثہ میں نوجوان محمد نعیم جاں بحق ہوگیا تھا، ملزم اعظم نے یورپ بھجوانے کے لئے نعیم کے والد سے 12 لاکھ روپے لئے تھے ۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اعظم کو ملتان سرکل آفس منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یونان میںتارکین وطن کی کشی الٹنے کے سانحہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی اموات کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے کوکشتی سانحہ میں وفات پانےوالے انسانی سمگلوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کرنے کی ہدایات دی تھیں، ان کی ہدایت پر آزاد کشمیر، پنجاب میں خصوصاً ان تمام انسانی سمگلروں کا سراخ لگایا گیا جو معصوم شہریوں کو یورپ پہنچانے کاجھانسہ دے کر ان سے خطیر رقمیں بٹورنے کے بعد ان کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے تھے اور انسانی جانوں کے زیاں کے ساتھ ملک کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے تھے۔ ایف آئی اے اب تک دو درجن سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کر چکی ہے۔