17 سالہ نوجوان پائلٹ نےورلڈ ر یکارڈ قائم کر دیا

17 سالہ نوجوان پائلٹ نےورلڈ ر یکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: young pilot
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ سے تعلق رکھنے والا  17 سالہ نوجوان  پائلٹ دنیا کا سب سے پہلا کم عمر   لڑکا  ہے جس نے اکیلے  دنیا کا سفر کیا اور  ریکارڈ  قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق   میک ردرفورڈ  نامی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کم  عمر لڑکے نے  دنیا بھر میں  اکیلے جہاز اڑانے   کے ریکارڈ  قائم کرلیا ہے ۔  میک ردر فورڈ  کا تعلق برطانیہ کے شہر  یلجیئم سے ہے اور اس نے 5 ماہ تک  پوری دنیا کا سفر اکیلے طے کیا۔ 

23 مارچ کو شارک ایرو مائیکرو لائٹ طیارے میں روانہ ہونے کے بعد 17 سالہ میک ردرفورڈ نے 54ہزار 124کلومیٹر پرواز کی اور 30سے زیادہ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے قریب ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔اس نے بروز بدھ  لغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے مغرب میں اپنا جہاز لینڈ کیا ۔ 

سفر کے دوران وہ 17 سال کا ہو گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ذریعہ تسلیم شدہ نشان قائم کرنے کے لئے اس نے خط استوا کو دو بار عبور کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر