دولہے کے استقبال کیلئےدلہن کا سڑک پر ڈانس، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

دولہے کے استقبال کیلئےدلہن کا سڑک پر ڈانس، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی بیاہ کی تقریبات میں  لڑکی والوں کی طرف سے بارات کی آمد پر استقبال میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جاتی لیکن حال ہی میں دلہے کے استقبال کے لئے دلہن دیوانہ وار سب کے سامنے سڑک پر رقص کرنے لگی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک دلہن کی اپنی ہی شادی میں دولہے اور دیگر باراتیوں کے سامنے سڑک پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔

 یہ دلچسپ واقعہ ریاست تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آیا، دلہن جس کی شناخت سائی شرئیا کے طورپر کی گئی ہے نے تلگو فلم کے ایک گیت پر رقص کیا جس پر اس شادی میں شریک زیادہ ترمہمان حیرت زدہ ہوگئے۔