پولیس سے بچنے کیلئے چور نے جھیل میں چھلانگ لگا دی

پولیس سے بچنے کیلئے چور نے جھیل میں چھلانگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرآباد کے علاقہ جی ٹی روڈ سبز منڈی سے موٹرسائیکل چرا کر بھاگنے والے چور نے پولیس کے تعاقب کے خوف کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر واقع گیمن جھیل میں چھلانگ لگا دی۔

وزیرآباد سبز منڈی سے موٹرسائیکل چرا کر بھاگنے والا نوجوان چور مقامی افراد کی نظر میں آ گیا۔ پولیس کو مطلع کیا گیا اور پولیس کے تعاقب کے باعث چور نے جی ٹی روڈ پر واقع گیمن جھیل میں چھلانگ لگا دی اور باہر نکلنے سے انکار کر دیا۔ ریسیکیو 1122 کی ٹیم مبینہ طور پر چوری میں ملوث چور کو باہر نکالنے کی کوشش کر تے رہے چور جھیل کے اوپر بنائے گئے پل کے ستون کے ساتھ چمٹ گیا اور باہر آنے سے انکار کرتا رہا۔

چور کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی اہلکار نے پانی میں اتر کر اسے نکالنے کی کوشش کی یا پکڑنے کے لیے پولیس نے کوئی اقدام اٹھایا تو وہ جھیل میں اتر کر خود کشی کر لے گا۔ دو گھنٹہ تک آنکھ مچولی جاری رہی آخر کار ریسکیو ٹیم کی محنت رنگ لے آئی اور چور کو جھیل سے باہر نکال لیا گیا۔ پولیس ملزم کو پکڑ کر تھانہ صدر لے گئی۔