وزیر اعظم کی آج لاہور میں مصروفیات

وزیر اعظم کی آج لاہور میں مصروفیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور  پہنچ گئے، کا رکھ جھوک جنگل شیخوپورہ میں سمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔
  تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل  میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔ رکھ جھوک جنگل، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے۔ وزیرِ اعظم پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021 میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہونگے. گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سینئر صوبائی وزراء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کو گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفگ  دی جائےگی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب وزیراعظم کو لاہور میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔