سعودیہ نے چینی ویکسین تسلیم کر لی

Saudia
کیپشن: Saudia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین ایس او پیز پر مبنی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے   چینی ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دیدی۔

سعودی جنرل اتھارٹی گاگا نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر زائرین کو سوار نہیں کیا جائے گا۔گاگا نے ویکسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے لیے سرٹیفکیٹ کی موجودگی لازمی قرار دے دی، سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لیے منظور کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوز ہونا لازمی ہوگا۔

سعودی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منظور ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں،سائنو فارم اور سائنو ویک کی 2 خوراک لگوانے والے بھی سعودی عرب آ سکتے ہیں لیکن انہیں بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہو گی۔

گاگا کے ہدایت نامے کے مطابق ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئرپورٹس پر پیش کرنا ہوگا، مسافر کی روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کی کورونا پی سی آر رپورٹ بھی دکھانی ہوگی۔

واضح رہےکہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اس سے قبل چین کی کورونا وائرس کی ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والوں کو ویزے نہیں دیئے جا رہے تھے، حکومتِ پاکستان کی جانب سے سعودی حکومت سے چینی کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کو ویزے دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer