نون لیگ کے باغی رہنما کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

نون لیگ کے باغی رہنما کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Zaeem Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے باغی رہنما اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما زعیم قادری نے 21 جون کو اعلان بغاوت  کرتے ہوئے نون لیگ کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، زعیم قادری نے این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا لیکن بدقسمتی سے انہیں الیکشن میں بدترین شکست ہوئی۔اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زعیم قادری نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ آئندہ دو روز میں کریں گے۔

واضح رہے کہ21 جون کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے(ن) لیگ کے ناراض رہنما  زعیم قادری نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز لاہور تمھارے باپ کی جاگیر نہیں، میں مالشیا نہیں ہوں تمھاری نوکری نہیں کروں گا، لوگ جانتے ہیں آپ 10سال کسی سے نہیں ملے، تم اپنے بوٹ پالیشیوں کو لاؤ الیکشن لڑو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ( ق) کے رہنما خواجہ طاہر ضیاء نے نون لیگ میں شولیت اختیار کر لی۔

Sughra Afzal

Content Writer