طاہر جمیل: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرائے بڑھانے کیلئے ٹرانسپورٹ ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی، کرایوں میں 3سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 3سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا حکومت نے 4 فیصد سے زائد کرایہ وصولی پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
سیکرٹری آر ٹی اےرانا محسن نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.27 فیصد اضافہ ہوا کسی کو من مانے اضافے کی اجازت نہیں دیں گےٹرانسپورٹرز نئے کرائے نامے آویزاں کر کے عملدرآمد شروع کریں گے۔