وزیر اعلیٰ پنجاب کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، بزرگوں کو عید کی مبارکباد، تحائف دیئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، بزرگوں کو عید کی مبارکباد، تحائف دیئے
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنوں کی بے اعتنائی کا شکار بزرگوں کی دل جوئی کیلئے اولڈ ایج ہوم"عافیت" پہنچ گئے, محسن نقوی نے بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا۔ عید کی مبارکباد اور تحائف دیئے، بزرگوں نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے خون کے رشتے سفید ہو گئے ہیں، اب پرایا خون اپنا لگتا ہے.

نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے اولڈ ایج ہوم”عافیت“ کا دورہ کیا,محسن نقوی ''عافیت '' میں مقیم تمام بزرگوں کے کمروں میں گئے اور سب سے فرداً فرداً ملاقات کی, سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا,بزرگوں سے ان کے مسائل پوچھے,بزرگ مردو خواتین نے ”عافیت“ میں کھانے کے معیار اور دیگر سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔

محسن نقوی نے بزرگوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاآپ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے بزرگوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کی۔نگران اعلیٰ محسن نقوی نے ”عافیت“ میں سابق کالم نگار اطہر ضمیر سے بھی ملاقات کی, مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی آر اور محکمہ سماجی بہبود کے حکام بھی موجود تھے۔