علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جاری امتحانات ملتوی کردیے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جاری امتحانات ملتوی کردیے
کیپشن: AIOU
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق فیصلے کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کردیے گئے،اعلامیے میں کہا گیا کہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں،امتحانات کو ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز پر ملتوی کیا گیا جبکہ نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: میٹرک ،انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

واضح رہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود گزشتہ سال کی طرح اس برس کسی طالبعلم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہیں کیاجائے گا،طلبا امتحانات کی تیاری کریں تاکہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر پاس ہوں، انہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے،شفقت محمود کا کہناتھا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا ،صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer