ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین لکی ڈئیر کی حالت تشویشناک، کومہ میں چلے گئے

معروف کامیڈین لکی ڈئیر کی حالت تشویشناک، کومہ میں چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:معروف کامیڈین اور سینئر فنکار لکی ڈئیر کی طبیعت تشویشناک ہو گئی ہے اور وہ اس وقت میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

 اہلِ خانہ کے مطابق لکی ڈئیر کومہ میں چلے گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں جواب دے دیا ہے۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ فنکار کے گردے، جگر اور معدہ کام کرنا بند کر چکے ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

لکی ڈئیر کا شمار پاکستان کے سینئر اور قابلِ احترام فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ گزشتہ 40 برس سے اسٹیج، ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے سینکڑوں تھیٹر ڈراموں اور فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مرحوم لیجنڈری کامیڈین امان اللہ خان بھی لکی ڈئیر کو اپنا پسندیدہ اداکار کہا کرتے تھے۔