ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 4بسوں کا تحفہ

سعودی عرب کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 4بسوں کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کو 4نئی بسوں کا تحفہ دیا ہے۔

 اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بسوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہیں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو سعودی عرب کے دل میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

یونیورسٹی کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے طلبہ اور عملے کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

تقریب میں وائس پریزیڈنٹس، سعودی اساتذہ اور یونیورسٹی کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔