ضلع کشمور؛ 5 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کی شکنجے میں، ورثاء سے لاکھوں روپے تاوان طلب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلیم میرانی: کندھ کوٹ کے ضلع کشمور سے اغوا ہونے والے 5 سے زائد مغوی تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا گیا۔ آئے روز ڈاکو تاوان وصولی کیلئے مغویوں کی ویڈیوز وائرل کرنے لگے،  تاوان ادا نہ کرنے پر مغویوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ 

تین ہفتہ قبل غوثپور سے اغوا ہونے والے مغوی شاہد شیخ، ندیم ملک بازیاب نہ ہوئے، اس کے علاوہ تین ہفتہ قبل انڈس ہائی وے سے اغوا ہونے والے 2 ٹرک ڈرائیور بھی ڈاکوؤں کی شکنجے میں ہیں۔ 

دوسری جانب پولیس اب تک مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ ورثاء کے گھروں میں ماتم کا سماں ہے، ورثاء نے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا۔