ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور امریکی اداکار کو  عملے نے ریسٹورنٹ سے نکال دیا،لیکن کیوں؟  

actor
کیپشن: Nicolas cage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کئی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والے امریکی اداکار کی زندگی کے بدترین لمحات سامنے  آ گئے۔

نامور امریکی اداکار نشے میں اتنے  بدمست ہوگئے  کہ ریسٹورنٹ کے عملے سے بدمعاشی پر اتر آئے۔برطانوی اخبار دی  کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار لاس ویگاس کے ریسٹورنٹ میں پہنچے تو ان کی حالت اتنی ابتر تھی کہ لوگ انہیں شناخت نہ کرپائے،نشے کی حالت میں دھت، پاجامہ پہنے نکولس کیج نے ریسٹورنٹ کے عملے سے جھگڑا بھی کیا، عملے نے انہیں بے گھر شخص سمجھ کر ریسٹورنٹ سے نکا ل باہر کیا۔عینی شاہدین نے ریسٹورنٹ عملے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نکولس کیج کے ساتھ یہ واقعہ آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  13ستمبر کو پیش  آنے والے واقعے میں اداکار عام سی پتلون اور فلپ فلاپ پہن کر نامور اداکار صوفے پر ننگے پاؤں بیٹھ گئے، جھگڑنے سے پہلے مہنگی شراب پی جس کے بعد ہوش ہی کھو بیٹھے  یہاں تک کہ پھر چیخے اور لڑنے لگے۔