ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہی چاولہ نےشاہ رخ خان کا راز فاش کر دیا  

Indian actors
کیپشن: Shah rukh and juhi chawala
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ  اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان  وقت کی پابندی نہیں کرتے۔

   بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاولہ نے اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ جب بھی ہمارے گھر کوئی پارٹی ہوتی ہے تو ہم ہمیشہ شاہ رخ خان کو مدعو کرتے ہیں ۔جوہی چاولہ نے کہا کہ میں نے ایک پارٹی میں شاہ رخ خان کو بلایا تھا  اور ہر کوئی پُرجوش تھا کہ شاہ رخ خان آرہے ہیں، خاص طور پر میرا عملہ کیونکہ وہ اس کے ساتھ تصاویر لینا چاہتے تھے۔

شاہ رخ خان کو رات 11 بجے آنے کو کہا تھا اور میں نے پہلے ہی اپنے عملے کو بتادیا تھا کہ شاہ رخ دیر سے آئیں گے لیکن وہ اس قدر دیر سے آئے کہ اُس وقت پارٹی ختم ہوچکی تھی،اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان تقریباََ رات کے 2:30 بجے کے بعد آئے، اس وقت تک عملہ چلا گیا تھا اور میں سو چکی تھی، کھانا بھی ختم ہوچکا تھا اور تمام مہمان بھی اپنے گھر چلے گئے تھے۔