سوشل میڈیا پر چھوٹے بچے اور زرافہ کی ویڈیو کے چرچے

toddler video viral at zoo
کیپشن: Video viral
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بچے ہماری زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دیتے ہیں، کبھی کبھار ایسی باتیں کرتے ہیں کہ سننے اور دیکھنے والا ان کی معصومیت پر ہنس پڑتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس  کو دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے، چڑیا گھر میں ایک کمسن بچے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی جو کہ زرافہ  کو چارہ کھلا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں جن میں کوئی منافقت نہیں ہوتی اور اگر کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو دوسرے پل اس سے راضی بھی ہوجاتے ہیں، سوشل میٖڈیا پر بچوں کی متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں ان کو  مختلف انداز اپناتے دلچسپ حرکات کرتے دیکھ جاسکتا ہے، ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس نے صارفین کے دل جیت لئے۔

ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو  بچوں کی دلچسپ حرکات کا بغور مشاہدہ کیا جاسکتا ہے، اس مختصر ویڈیو کلپ میں ایک کمسن بچہ جس نے گرے رنگ کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے اور ساتھ  میچنگ شوز بھی اور چڑیا گھر میں موجود ہے، وہ زرافے کو کھانا کھلانے کی کوشش کررہا ہے، بچہ پتوں کی شاخ ایک ہاتھ میں لئےزرافے کے پاس کھڑا ہے۔

جنگلی جانور زرافے کی دوسرے جانوروں سے کافی لمبی ہوتی ہے جو اِسے منفرد بناتی ہے، اِس جانور کی ناصرف گردن اور ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں بلکہ اِس کی زبان کی لمبائی بھی 18 انچ تک ہوتی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پتے کھانے کی کوشش کرتھا ہے مگر ناکام رہتا جبکہ بچہ بھی ہاتھ اوپر کئے ہوئے ہے،اس کے بعد وہ پائپ کے نیچے سے گردن نکال کربچے کے ہاتھ سے پتے کھاتا ہے۔

چڑیا گھر آنے والے لوگوں نے اس دلچسپ سین کو ریکارڈ کیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' بچوں کے دل بہت خوبصورت ہوتے ہیں'۔

https://www.instagram.com/p/CUKkoNOIOBE/

 سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا خوب چرچہ ہورہا ہے، صارفین کی ایک بڑی تعداد اس کو پسند کررہی ہے، کمنٹس سیکشن میں محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer