ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں مستحق افراد کی نشاندہی کیلئے بڑا سوشیو اکنامک سروے

 پنجاب میں مستحق افراد کی نشاندہی کیلئے بڑا سوشیو اکنامک سروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:حکومتِ پنجاب نے مستحق افراد تک امداد کی مؤثر ترسیل کے لیے صوبے بھر میں بڑا سوشیو اکنامک سروے شروع کر دیا ہے۔ تاہم، سروے کے دوران ٹیبلٹس کی کمی ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اربن یونٹ نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ سروے کیلئے دستیاب ٹیبلٹس ناکافی ہیں، ادارے کو اب تک 25 ہزار ٹیبلٹس فراہم کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 32 ہزار 795 ٹیبلٹس کی طلب کی گئی تھی۔ اربن یونٹ نے مزید 13 ہزار ٹیبلٹس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق فیلڈ میں سروے ٹیمیں عوام سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، اور تمام معلومات ٹیبلٹس کے ذریعے براہِ راست سسٹم میں اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔

حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس سروے کی مدد سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی فلاح کے لیے بہتر پالیسی فیصلے ممکن ہوں گے۔