(ویب ڈیسک)انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پرروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں طلب پر روپے کی قدر میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے انٹربینک میں امریکی ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 279.12 روپے سے بڑھ کر 279.50 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 220 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 50 ہزار 850 پر آ گیا۔